جرائم و حادثات
حیدرآباد میں فریج زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا، مکان میں آگ بھڑک اٹھی، گھریلو سامان تباہ
حیدرآباد میں فریج زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا، مکان میں آگ بھڑک اٹھی، گھریلو سامان تباہ
حیدرآباد: شہر حیدراباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بیرہ گی گوڑہ میں ایک مکان میں ریفریجریٹر اچانک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور وہاں موجود گھریلو سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق، فریج پھٹنے کے فوراً بعد کچن میں آگ پھیلنے لگی، جس پر مکان میں موجود افراد نے فوری طور پر باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔ آگ کی شدت سے کچن میں موجود اشیاء کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔



