جرائم و حادثات

ضلع نرمل بھینسہ انچارج میونسپل کمشنر 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نرمل: ضلع نرمل میں بھینسہ میونسپل کمشنر جادھو سنتوش کمار کو اینٹی کرپشن بیورع کے عہدیداروں نے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک کنٹراکٹر سے رشوت وصول کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق میونسپل کمشنر نے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا تاہم 50 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداروں نے انہیں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اے سی بی کے عہدیداروں نے ضلع نرمل میں کارروائی کرتے ہوئے بھینسہ کے انچارج میونسپل کمشنر سنتوش جادھو کو گرفتار کیا۔

 

اطلاعات کے مطابق بھینسہ کے ایک کنٹراکٹر کا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا بل منظور کرنے کے عوض کمشنر نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔

 

اے سی بی حکام نے نرمل کے ایک ہوٹل کے قریب 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عہدیداروں نے ان کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے کارروائی انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button