جرائم و حادثات

ایم ایل سی رحمت بیگ کیس میں سلمان خان کی گرفتاری کی تصدیق

حیدرآباد: حیدرآباد یوتھ کریج کے بانی سلمان خان کو نارسنگی پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

اسے گزشتہ روز شام 7:30 بجے گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سلمان خان کی گرفتاری مجلس اتحاد المسلمین سے برطرف شدہ ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ سے متعلق معاملے میں درج مقدمہ میں کی گئی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ ڈیپ فیک ویڈیوز کے ذریعہ سلمان اور دیگر افراد پر رکن اسمبلی سے پانچ کروڑ روپئے کا مطالبہ کرنے اور پانچ لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں 6 نومبر کو نارسنگی پولیس نے چھ افراد کو مبینہ طور پر مرزا رحمت بیگ کو ایڈٹ شدہ ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی دے کر رقم

 

وصول کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا تھا جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی تازہ گرفتاری اسی سلسلہ کی کڑی بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں 16 افراد کے نام شامل کیے گئے تھے

 

جن میں سلمان خان کو مبینہ طور پر اس سازش کا سرغنہ اور کلیدی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button