سونے اوور چاندی کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی: گزشتہ چند دنوں سے مسلسل کم ہوتی ہوئی سونے کی قیمتوں میں اب معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہفتے کے روز کے مقابلے میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے جبکہ ایک کلو چاندی کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔24 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے
جبکہ 22 کیرٹ کے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔اسی طرح ایک کلو چاندی کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 56 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ پورے ہفتے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پیر کے روز اچانک زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے خریداروں کو بڑا جھٹکا لگا۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر سونے میں
سرمایہ کاری کی دلچسپی بڑھنے کے باعث حیدرآباد کی بلین مارکیٹ میں پیر کی صبح 9 بج کر 40 منٹ تک سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم مارکیٹ ذرائع کے مطابق ان قیمتوں پر 3 فیصد جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز (تراشنے اور زیورات بنانے کے اخراجات) الگ سے وصول کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق بھی ہو سکتا ہے۔



