جرائم و حادثات

شادی کی بارات میں تلواریں لہراتے ہوئے رقص،حیدرآباد میں 4 نوجوان گرفتار

حیدرآباد: شادی کی بارات میں ہاتھوں میں تلواریں لے کر سرِعام ان کی نمائش کرتے ہوئے رقص کرنے والے چار افراد کو گڈی ملکاپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

یہ واقعہ گڈی ملکاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ریتی باؤلی علاقے میں 22 نومبر کی رات پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار سویٹ ہاؤس کے پیچھے واقع ایک کمیونٹی ہال میں منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران نکالی گئی بارات میں چار افراد ہاتھوں میں تلواریں لے کر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔

 

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔پولیس نے اس معاملے میں کے۔ شروَن کمار (31)، کشنگل سنجے کمار (29)، سندیپ کمار (28) اور دلیپ کمار (26) کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

 

ان کے قبضے سے چار تلواریں بھی ضبط کرلی گئیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شادی کی تقریبات اور عوامی پروگراموں میں ہتھیاروں کی نمائش کرکے عوام میں

 

خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button