تلنگانہ

نظام آباد میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ کی ضلعی مہا سبھا -ریاستی صدر وراحت علی اور دیگر کا خطاب

صحافیوں کی فلاح وبہبودی کیلئے جرنلسٹ یونین فکر مند وکوشاں 

ریاستی صدر وراحت علی، جنرل سکریٹری رام نارائن کی قیادت میں مہا سبھا کا انعقاد 

 

نظام آباد:27/ نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ ریاستی یونین آف جرنلسٹ صدر مسٹر کے وراحت علی نے کہا کہ جرنلسٹ یونین ریاست کے تمام جرنلسٹس کی فلاح وبہبودی اور حکومت سے مراعات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رہائشی پلاٹس، اکریڈیٹیشن کارڈس، علاج و معالجہ کیلئے ہیلت کارڈ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔

 

ریاستی صدر جرنلسٹ یونین وراحت علی نظام آباد میں وجئے لکشمی فنکشن ہال میں منعقدہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (آئی جے یو) ضلع نظام آباد کے زیر اہتمام ضلعی مہا سبھا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں نظام آباد اور نلگنڈہ اہم و بڑے ضلعوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ جہاں پر ہر ضلع میں (500) سے زائد صحافیوں کا اندراج ہے۔ ریاستی صدر وراحت علی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست بھر میں جرنلسٹ یونین (16) ہزار صحافیوں کے خاندانوں کا اعتماد و بھروسہ حاصل کرتے ہوئے ان کی بھلائی کیلئے کوشاں و فکر مند رہتی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ صحافتی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض کی تکمیل کریں۔ انہوں نے واضح کہا کہ جرنلسٹ یونین کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے فیس ادا کرکے رسید حاصل کرنے والوں کو لازمی طور پر ووٹ کا حق دیا جانا چاہئے اسی طرح جرنلسٹ یونین میں خواتین کو بھی لازمی طور پر یونین کی کمیٹیوں میں حصہ داری دی جانی چاہئے

 

بعدازاں نظام آباد ضلع جرنلسٹ یونین کے ضلعی باڈی کے انتخابی رائے دہی کا عمل شروع ہوا۔ جس کیلئے صدر، نائب صدر اور خازن کے عہدوں کیلئے رائے دہی کی گئی جبکہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے اروند بالا جی، جوائنٹ سکریٹریس سرینواس، ٹی ونود، بی اروند کے علاوہ 14 رکنی ایگزیکٹیو ممبران کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔

 

نظام آباد ضلع یونین کے جملہ ممبرس (507) ہیں جن میں (308) ممبران نے اپنے حق ووٹ کا استعمال کیا۔ صدر کے عہدہ کیلئے پی مرلی نے (185) ووٹ لیکر ایڈلا سنجیو (118) کو (67) ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے کر منتخب ہوئے۔ اسی طرح خازن کی حیثیت یم نرسیا نے منڈے موہن کو (11) ووٹوں سے شکست دی جبکہ (3) نائب صدور جی ناگر راجو، چرن اور ین ناگراجو بھی منتخب ہوئے۔

 

اس مہا سبھا و ضلعی انتخابات ریاستی جنرل سکریٹری رام نارائن، سکریٹری سریکانت ریڈی، جرنلسٹ قائدین دیوی داس، پرامود، نرسملو، دھننجے، چٹم پرساد، سنگیتا، احمد علی خان، ایم اے مقیت فاروقی، بلیغ احمد، یوسف الدین خان، محمد امیر الدین، عبدالعظیم، سید ظفر علی اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button