نیشنل

کیرالا کی 10 سالہ نیشنل سائیکل پولو کھلاڑی ندا فاطمہ کی ناگپور میں مشتبہ موت _

حیدرآباد _ 23 دسمبر ( اردولیکس) کیرالا کی ایک 10 سالہ نیشنل سائیکل پولو کھلاڑی  کی جمعرات کی صبح ناگپور میں مشتبہ طور پر موت ہو گئی۔ وہ مہاراشٹر کے ناگپور میں ہورہے نیشنل سائیکل چیمپئن شپ مقابلوں میں حصہ لینے آئی تھی

چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سکریٹری گجانن بردے نے میڈیا کو بتایا کہ متوفی، جس کی شناخت فاطمہ ندا شہاب الدین کے طور پر ہوئی ہے، جس کا تعلق کیرالا کے ضلع الاپپوزا سے تھا اور وہ سب جونیئر سیگمنٹ کے لیے کیرالا کی ٹیم کا حصہ تھیں۔ دو دن قبل  اچانک بیمار ہوئی تھی۔

اور جمعرات کی صبح پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر فاطمہ ندا کو  دھنتولی کے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ایم سیٹ انجیکشن لگانے کے بعد وہ گر گئی اور کچھ ہی دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔

 

اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے دھنتولی پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر پربھاوتی ایکورکے نے کہا کہ فاطمہ ندا شہاب الدین کی موت کا میڈیکو لیگل کیس شری کرشنا اسپتال سے موصول ہوا تھا۔ وہ پیٹ میں درد کی وجہ سے وہاں گئی تھیں اور انجکشن لگائے جانے کے پانچ منٹ بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔

 

 

ایکورکے نے مزید کہا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور دھنتولی پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کے معاملے میں مزید کارروائی اس کی تفصیلات کے مطابق ہوگی۔

 

رپورٹس کے مطابق چیمپئن شپ کے لیے یہاں آنے والے کھلاڑیوں کو نیشنل فیڈریشن کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فیڈریشن نے سائیکل پولو کھلاڑیوں کو رہائش اور کھانا فراہم نہیں کیا جو گزشتہ دو دنوں سے ناگپور میں کیمپ کر رہے تھے۔ یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ فیڈریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے ندا فاطمہ کی موت ہوگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button