جنرل نیوز

مولانا ابوالکلام آزاد کا 134 واں یوم پیدائش

اسوسی ایشن آف میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے قومی یوم تعلیم کا انعقاد وزرأ محمد محمود علی اور سبیتا اندرا ریڈی شریک ہوں گے

حیدرآباد ۔ 10نومبر/ملک کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتنا مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدآیش کے موقع پر اقلیتی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم اسوسی ایشن آف میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس قومی یوم تعلیم تقریب کا انعقاد کرے گی ۔ اس تقریب کا اہتمام 11 نومبر کو دوپہر 2 بجے فیڈریشن آف تلنگانہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریس ، ریڈہلز میں واقع کے ایل این پرساد ایڈیٹوریم میں کیا جا رہا ہے ۔ وزیر داخلہ تلنگانہ محمد محمود علی کے زیر صدارت اس تقریب میں وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی ۔ ان کے علاوہ مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی بہبود اے کے خان اور ماہر معاشیات عامر اللہ خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اسوسی ایشن آف میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے صدر اور مینیجینگ دآئرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی جناب انور احمد اور جنرل سکرٹری ڈاکٹر محمد ساجد علی نے اقلیتی تعلیمی اداروں اور اسکولس کے ذمہ داروں و اساتذہ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تقریب میں ضرور شرکت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button