نیشنل

سپریم کورٹ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی درخواست مسترد

نئی دہلی _ 6 نومبر ( اردولیکس ڈیسک) پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)، جسے ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے ممنوعہ تنظیم قرار دیا گیا ہے نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے پابندی ہٹانے کی درخواست کی ۔ سپریم کورٹ نے پی ایف آئی کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست پر پہلے ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا۔ پی ایف آئی نے یو اے پی اے ٹریبونل کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس میں مرکز کی پابندی کو برقرار رکھا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کہا کہ پی ایف آئی کے لئے ٹریبونل کے حکم کے خلاف پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا مناسب ہے۔  پی ایف آئی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ شیام دیوان نے بھی عدالت کی رائے سے اتفاق کیا کہ انہیں پہلے ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے اور پھر سپریم کورٹ آنا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ مرکز نے پی ایف آئی پر یہ الزام لگاتے ہوئے پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے کہ اس کے آئی ایس آئی ایس اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button