تلنگانہ

دھوپ میں کھیلنے سے روکنے پر 9 سالہ بچے کی خودکشی۔ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں واقعہ

ورنگل۔ پسند کی کٹنگ نہ کروانے پر 9 سالہ لڑکے کی جانب سے خودکشی کرنے کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ دھوپ میں کھیلنے سے منع کرنے پر کم عمر لڑکے نے خود کشی کر لی۔

 

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ورنگل کے دوڈو گنڈی منڈل کے میسم پلی میں پیش آیا۔ مقامی 9 سالہ لڑکا سدھو تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ گرما کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ وقت دھوپ میں کھیل کھود میں گزار رہا تھا جس پر اس کی ماں نے اسے ڈانٹا۔ ماں کی ڈانٹ پر دل برداشتہ سدھو نے

 

اس وقت اپنے گھر میں فیان سے لٹک کر پھانسی لے لی جب ارکان خاندان باہر گئے ہوئے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button