نیشنل

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پر این آئی اے نے رقمی انعام کا کیا اعلان

ممبئی _ یکم ستمبر ( اردولیکس) این آئی اے نے انڈر ورلڈ ڈان، ممبئی دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ داؤد ابراہیم پر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے درکار معلومات دینے پر 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

این آئی اے  نے داؤد ابراہیم کے علاوہ اس حامیوں  چھوٹا شکیل پر 20 لاکھ روپے، حاجی انیس عرف انیس ابراہیم شیخ، جاوید پٹیل عرف جاوید چنا، ابراہیم مشتاق عبدالرزاق میمن عرف ٹائیگر میمن پر بھی   15  لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام  1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم ہیں۔ حکام نے کہا کہ کوئی بھی معلومات تفتیشی ایجنسی کو بھیجی جائیں تاکہ انہیں گرفتار کیا جا سکے۔
اس سال فروری میں این آئی اے نے داؤد کے بین الاقوامی دہشت گرد گروپ ‘ڈی کمپنی’ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق، یہ تنظیم اسلحہ کی اسمگلنگ، منشیات  دہشت گردی، انڈر ورلڈ کریمنل سنڈیکیٹ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ ​​جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں سرگرم لشکر طیبہ، جیش محمد اور القاعدہ جیسے بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں کو اہم مدد فراہم کر رہا ہے۔

داؤد کو اقوام متحدہ نے بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا ہے۔اس کے تعلق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں سیاسی پناہ کی تلاش میں ہے۔ داؤد کا نام 2018 میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کی فہرست میں کراچی کے پتے کے ساتھ شامل تھا۔ 1993 میں ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں چند گھنٹوں کے اندر اندر 12 مقامات پر خوفناک بم دھماکے ہوئے۔ اس واقعہ میں 257 افراد ہلاک 700 سے زائد زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button