اسپشل اسٹوری

میری شادی کرادو، دلہے کے پیچھے بھاگنے لگی دلہن

نئی دہلی: سوشل میڈیا پرایک ویڈیوتیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن اپنے دلہے کے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست بہارمیں پیش آیا۔

نواڑہ کے بھگت سنگھ چوک پریہ منظردیکھا گیا جس کا لوگوں نے ویڈیو بنایا، ایک خاتون اپنے والدین کے ساتھ بازار گئی تو اس نے وہاں اپنے ہونے والے دلہے کو دیکھا، دلہا اپنی ہونے والی دلہن کو دیکھتے ہی بھاگنے لگا خاتون بھی اس کا تعاقب کرنے لگی اورآخرکاراس نے مقامی افراد کی مدد سے اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی اوروہاں موجود افراد سے گزارش کرنے لگی کہ "میری شادی کرادو۔” نوجوان خود کو خاتون کی گرفت سے چھڑانے کی کوشش کررہا تھا تاہم وہ ناکام رہا۔ خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ شادی کی تاریخ تقریباً تین ماہ قبل طئے کی گئی تھی۔ جہیز کے طورپر ایک موٹر سائیکل اور 50,000 روپے نقد دی گئی تاہم جب شادی کی تاریخ قریب آگئی تو ہونے والے دلہے نے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی اوروہ بہانے کررہے تھے۔

پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کوویمنس پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں ان کی کونسلنگ کی گئی اوراس کے بعد پولیس اسٹیشن کے قریب واقع مندرمیں اس جوڑے کی شادی کروائی گئی۔دلہے کا تعلق مہکر گاؤں سے اوردلہن کا مہولی گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button