جنرل نیوز

نظام آباد میں غریب عوام کے مکانات کو منہدم کرنے کا معاملہ _ کانگریس اقلیتی قائدین کی ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے نمائندگی

نظام آباد: 21/اگست ( اردو لیکس)کانگریس اقلیتی قائدین نے آج ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو سے ملاقات کرتے ہوئے جعلی پٹہ جات کے ذریعہ غریب عوام کو دھوکہ دینے والی ٹولی کے خلاف سخت کارروائی کرنے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور متاثرین کو متبادل اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

آج شام اقلیتی قائدین کے وفد نے جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگریس کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یادداشت پیش کی اور دویوم قبل شہر کے نواحی علاقہ میں بلا علم و اطلاع غریبوں کے مکانات کا انہدام کئے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اچانک کی گئی کارروائی پر اظہا ر تاسف کیا اور بتایا کہ 10تا 15 سال سے یہ پختہ مکانات ان مقامات پر قائم تھے جنہیں منہدم کردیا گیا۔ اور غریب عوام دھوکہ دہی کا شکار بنایاگیا ایک باضابطہ ریاکٹ اور گیانگ اس پورے علاقہ میں سرگرمی کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے جعلی سرٹیفکیٹ کے تیاری کے ذریعہ غریبوں کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور بلاوابستگی سیاسی جماعت اس اسکام میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے وفد نے محکمہ مال اور پولیس عہدیداروں کی مشترکہ ایک ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ کیا

 

وفد نے کہا کہ غریب عوام آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں فوری عارضی شیلٹر فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور ان تمام 28 متاثرہ خاندانوں کو وہاں موجود ڈبل بیڈ روم میں عارضی قیام کی اجازت دی جائے تاکہ وقت کہ ان کا متبادل مسئلہ حل ہوسکے۔ وفد نے ایک عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کو روانہ کرنے اور ضلع کلکٹر کو بھی شخصی طور پر دورہ کرنے اور غریبوں سے ہمدردی کرنے اور ان کی حقیقی صورتحال کا بھی جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ فوری اثر کے ساتھ پبلک پراسکویٹر کے ذریعہ مشاورت کرتے ہوئے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے اور اس اسکام میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے اور متاثرین کو عارضی شیلٹر فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا اس وفد میں اشفاق احمد خان( پاپا خان) مجاہد خان سابق کارپوریٹر، مولانا کریم الدین کمال، محمد انور، خواجہ صفدر علی، سید مظہر علی (انجینئرس)، محمد ریاض، ڈاکٹر محمد اختر، سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم، قدرت اللہ خان قمرسینر قائد، محمد کریم الدین صدر ڈیویژن 11، مرزا یونس بیگ اور دوسرے شامل تھے وفد نے تمام تر تفصیلات سے محمد علی شبیر کو بھی واقف کرایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button