انٹر نیشنل

عمرہ زائرین زیادہ رقم نہ لائیں، رجسٹرڈ بینکنگ چینل استعمال کریں: وزارت حج و عمرہ

ریاض ۔ کے این واصف

زائرین حرمین شریفین کے مفاد میں انتظامیہ اعلانات و ہدایات جاری کرتا رہتا ہے۔ ایک تازہ ہدایت میں سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کوہدایت کی ہے کہ وہ مملکت میں رجسٹرڈ بینکنگ چینل کواستعمال کریں۔

عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر پربیرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائرین کو خبردار کیا گیا کہ ’کرنسی تبدیل کرانے یا کرنسی کے کسی اورمعاملے کا لین دین کرنے کےلیے منظورشدہ بینک اورمنی چینچرز سے رابطہ کیا جائے‘۔

’رقم تبدیل کرانے کےلیے بھی قانونی منی چینچرز سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو‘۔وزارت کا کہنا ہے کہ’ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین مملکت میں مروجہ بینکنگ انٹرنیشنل ایے ٹی ایم کارڈز بھی استعمال کرسکتے ہیں جوسعودی بینکنگ کونسل کے نیٹ ورک سے مطابقت رکھتے ہوں‘۔

العربیہ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ’ وہ 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم ہمراہ نہ لائیں۔ قیمتی پتھر اور اشیا لانے سے بھی گریز کریں‘۔وزارت کا کہنا ہے کہ’ زائرین بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں بھی احتیاط کریں۔ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دی جائیں جبکہ کوئی ادائیگی کرنے سے قبل الیکڑانک لنک کے بارے میں اطمینان کرلیا جائے‘۔وزارت نے فراڈ سے بچنے کےلیے نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر اندازکرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button