جرائم و حادثات

حیدرآباد کے آصف نگر میں چوری کی بڑی واردات – مکان سے 70 تولے سونے کے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد: شہر حیدراباد میں سارقین کی سرگرمیاں ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔ مکان میں کوئی موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم سارقین نے تالے توڑ کر 70 تولے سونے کے زیورات کا سرقہ کرلیا۔ یہ واردات آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔

 

تفصیلات کے مطابق آصف نگر کے زیبا باغ ڈی کلاس علاقہ کے ساکن محمد وسیم کے افراد خاندان 27 نومبر کی شام ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران سارقین نے مکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود 70 تولے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

 

تقریب سے واپسی پر افراد خاندان نے گھر میں زیورات غائب پائے تو حیران رہ گئے اور فوری طور پر پولیس سے شکایت کی۔ شکایت کی بنیاد پر آصف نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس واردات کے مقام اور اطراف کی عمارتوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ملزمین کا سراغ لگایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button