نیشنل

الگ الگ روپ میں ایک ہی خاتون نے 3 پرچہ نامزدگی کئے داخل۔ راجستھان انتخابات میں حیران کن واقعہ

نئی دہلی:راجستھان میں حال ہی میں منعقد ہونے والے مقامی انتخابات کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ڈیگ ضلع کے برج نگر پنچایت سمیتی علاقے میں ہونے والے مقامی انتخابات میں وتی کماری نامی خاتون امیدوار نے ایک ہی نشست کے لیے تین مختلف لباس اور چہروں پر نقاب پہن کر تین الگ الگ نامزدگی پرچے داخل کیے۔

 

انہوں نے ایک مرتبہ کانگریس دوسری مرتبہ بی جے پی اور تیسری مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ یہ واقعہ سیاسی حلقوں میں موضوعِ بحث بن گیا ہے اس واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔وتی کماری نے سب سے پہلے سابق رکنِ اسمبلی واجب علی کی موجودگی میں کانگریس امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی پرچہ داخل کیا۔

 

اس موقع پر انہوں نے سرخ رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی اور اپنے پلو سے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔ انہوں نے نامزدگی کے کاغذات پر دستخط بھی کیے۔کچھ ہی دیر بعد لباس تبدیل کرکے سبز رنگ کا شلوار سوٹ پہنا اور دوپٹے سے چہرہ ڈھانپ کر دوبارہ نامزدگی مرکز پہنچ گئیں۔ اس مرتبہ ریاستی وزیر اور رکنِ اسمبلی جواہر سنگھ بیدھم کی موجودگی میں بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے دوسرا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔

 

اس کے بعد تیسری مرتبہ پیلے رنگ کی ساڑی پہن کر وہاں پہنچیں۔ اس بار ان کے چہرے پر کوئی نقاب نہیں تھا۔ انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے تیسرا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔وتی کماری نے بتایا کہ ایک ہی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے معاملے میں کچھ شبہات ہونے کی وجہ سے انہوں نے تین متبادل رکھے تھے۔آخرکار انتخابی نتائج میں انہوں

 

نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی بعد ازاں بی جے پی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button