تلنگانہ

تلنگانہ کے ایچوڑہ ٹاون میں مسجد کے سامنے ہلکی کشیدگی _ مجلسی قائدین کی بروقت نمائندگی

حیدرآباد _ 26 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کی تقریب ضمن میں نکالی گئی ریالی میں جئے شری رام کے نعرے لگائے سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکول کے یہ طلبہ نے پرنسپل کی ترغیب پر مسجد کے سامنے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق ایچوڑہ ٹاون میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول کی جانب سے طلبہ کی ریالی نکالی گئی اس دوران مسجد کے سامنے اس ریالی کا گزر ہوا اس دوران طلبہ نے جئے شری رام کے نعرے لگاتے۔جس کے جواب میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اعتراض کیا۔ کیونکہ آج جمعہ کا دن تھا اور مسجد کے پاس کافی افراد موجود تھے تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو خاموش کردیا۔

 

اسی دوران عادل آباد مجلس کے صدر نذیر احمد  اور ایچوڑہ مجلس کے صدر شیخ جاوید نے اس واقعہ کی اطلاع صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی کو ڈی اور ان کی ہدایت پر مجلس کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے نمائندگی کرتے ہوئے ایچوڑہ ضلع پریشد اسکول کے پرنسپل کو معطل کرنے اور اس کے خلاف  پولیس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مجلس کے وفد نے ڈی ای او کو ایک یادداشت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button