مرکزی وزیر بھوپندر یادو کی سفارت خانہ ہند مین آمد و ہندوستانی تارکین وطن سے تبادلہ خیال

ریاض ۔ کے این واصف
مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی بھوپندر یادو نےمنگل کی رات سفارت خانہ ہند ریاض میں ایک جلسہ سے خطاب کیا اور آڈیٹوریم میں موجود ہندوستانی تارکین وطن سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر موصوف نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا مرکزی حکومت نے “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت ملک مین سو کروڑ درخت لگائے گئے۔ انھون نے کہا کہ پیڑون کی وجہ سے آلودگی مین کمی، انسانوں کے لئے سایہ اور پرندوں کو ٹھکانہ میسر آتاہے۔ ماحول کو بہتر بنانے میں شجرکاری بہترین عمل ہے۔
وزیر ماحولیات نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی ملک مین ایک بڑا مسئلہ ہے۔ دہلی اورشمالی ریاستوں مین کہرا، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے خارج ہونے والا دھوان اس کا بڑا سبب ہے۔ مرکزی حکومت اس مسئلہ پر قابو پانے اور ایر کوالٹی کو بہتر بنانی کے لئے سنجیدہ اقدام کررہی ہے۔ یادو نے بتایا ایر کوالٹی کے لحاظ سے چننائی اور کویمبتور بہترین شہر ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں نہ صرف ملک کو معاشی بلکہ سماجی طور پر ترقی دی ہے۔
مرکزی وزیر بھوپندر یادو جن کاتعلق راجستھان سے ہے کی ایمبیسی آڈیورم مین آمد پر راجستھانی فنکارون نے لوک گیت “کیسریا بالم پدھارو مارے دیش۔۔۔۔۔”سے کیا۔ جس کے بعد ہریانہ اور راجستھان کی طالبات نے رقص پیش کئے۔ وزیر ماحولیات نے اپنے خطاب اس کلچرل پرگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہین یہ دیکھ کر ازحد مسرت ہوئی کہ ہندوستانی تارکین اپنے وطن کے رویتی رقص و موسیقی کو دیار غیر مین باقی رکھے ہوئے ہیں۔
اپنے خطاب کے بعد بھوپندر یادو نے بڑے تحمل کے ساتھ ایک طویل سوال و جواب سشن مین حصہ لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دنیا میں شیروں کی جملہ آبادی کا 50 فیصد حصہ ہندوستان میں ہے۔ ملک میں پچاس سال سے شیروں کی حفاظت کا کام کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں آج جملہ 57 Tiger Reserves ہیں۔ ٹائگرز کے یہ محفوظ علاقے ملک کی 17 ریاستوں میں ہیں۔ انھوں نے این آر آئیز کو مشورہ دیا کہ وہ جب بھی وطن آئین تو ملک کے Tiger Reserves ضرور دیکھین۔ ایک اور سوال کی جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک میں 36 ہزار قسم کے درخت ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو Nature کی حفاظت کرتے ہیں قدرت ان کی حفاظت کرتی ہے۔
ابتداء میں سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے خیرمقدم کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مملکت میں 2.6 ملین ہندوستانی روزگار کے سلسلہ میں آباد ہیں جو ہند سعودی تعلقات درمیان ایک پل کے مانند ہیں۔ سفیر ہند نے بتایا کہ “ایک پیڑ ماں کے نام” مہم کے تحت مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے ایک روز قبل ایمبیسی احاطہ مین ایک پیڑ لگایا۔ وزیر موصوف نے “پرواسی پریچئے2024” پروگرام پر مشتمل کتاب کی رسم اجراء بھی انجام دی۔
ناظم تقریب سفارت کار معین اختر نے ابتداء میں خیرمقدم کیا اور مرکزی وزیر کا تعارف بھی پیش کیا۔