جرائم و حادثات

حیدرآباد میں گیس سلنڈردھماکہ۔ ایک ہلاک 5 زخمی

حیدرآباد: شہرکے چلکل گوڑہ علاقہ میں ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگرپانچ زخمی بتائے گئے ہیں۔ دھماکہ سے مکان تباہ ہوگیا۔ پولیس کا شبہ ظاہرکیا ہے کہ یہ حادثہ گیس کے اخراج کے سبب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اورفائربریگیڈ کے عملہ نے مقام حادثہ پرپہنچ کرآگ بجھانے کا کام کیا اورزخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button