حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر بھیانک سڑک حادثہ _ اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک کار الٹ گئی _ دو نوجوان جاں بحق ، تین زخمی
حیدرآباد _ 6 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق اوردیگر تین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح پٹن چیروپولیس اسٹیشن کے تحت متنگی ٹول پلازہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک کار الٹ گئی
۔اس حادثہ میں دوافراد جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 20سالہ محمد لقمان اور21سالہ سیدماجد کے طورپر کی گئی ہے۔زخمیوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی
حادثہ اتنا بھیانک تھاکہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ نوجوانوں کا تعلق حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے سے بتایا گیا ہے
Horrible road accident on Hyderabad Outer Ring Road Two youths killed three injured pic.twitter.com/4AV1y0JW9w
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) November 5, 2023