شراب کیلئے پیسے نہ دینے پر درندہ صفت بیٹے نے ماں کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے تانڈورمنڈل میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر ایک درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کا بے دردی سے قتل کر دیا۔ بعد ازاں اس قتل کو خودکشی ثابت کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی اور آخرکار ہاتھوں پکڑا گیا۔ یہ واقعہ پیر کے روز ریاست
تلنگانہ ضلع وقارآباد کے تانڈور منڈل کے ایلماں کنہ گاؤں میں پیش آیا۔رُقیہ بیگم کا اتوار کی رات اپنے بڑے بیٹے شیخ محبوب سے جھگڑا ہوا۔ رات تقریباً 9 بجے محبوب نے شراب پینے کے لیے اپنی ماں سے پیسے مانگے۔ انکار کرنے پر وہ
شدید غصے میں آ گیا اور گھر میں موجود لکڑی سے ماں کے سر، گلے اور کان پر زور سے حملہ کیا۔شدید خون بہنے کے باعث رُقیہ بیگم موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ماں کی موت کی تصدیق کے بعد محبوب نے اس جرم سے بچنے کے لیے ایک
منصوبہ بنایا۔ اس نے ساڑی لے کر مقتولہ کے گلے میں باندھ دی اور اسے لٹکا کر خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پیر دوپہر تقریباً 12 بجے مقتولہ کی بیٹی منیرہ بیگم نے پولیس سے رجوع کیا۔ اس نے شکایت میں بتایا کہ اس کے بھائی
محبوب نے پیسوں کے لیے ماں کو مار ڈالا اور بعد میں اسے خودکشی ظاہر کی کوشش کی۔ بیٹی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔



