انٹر نیشنل

حج ضوابط کی خلاف ورزی – سکیورٹی فورسز نےغیرملکیوں کو گرفتار کرلیا

ریاض ۔ کے این واصف 

بغیر حج پرمٹ کے غیر قانونی طریقہ سے حدود مکہ مین داخل ہونے والون پرسکیورٹی کی سخت نظر۔ سعودی حج سکیورٹی فورس نے کل حج ضوابط کی خلاف ورزی پر چھ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ایک غیر ملکی رہائشی نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ حکام نے انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پیش کردیا۔

 

اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا تھا۔ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے، انہیں بھی سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

سعودی میں مقیم غیر ملکی افراد حکومت کے بارہا انتباہ کے باوجود غیر قانونی طریقہ سے حج ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنی کم علمی کی وجہ سے یہ نادان لوگ سزا، جرمانا اور مملکت سے بے دخل ہونے کی سزا بھگتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button