تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کا قہر — نظام آباد میں درجہ حرارت46 ڈگری تک پہنچ گیا، عادل آباد اور کاماریڈی میں بھی جھلسا دینے والی دھوپ

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، جس کے باعث عوام سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تیز اور جھلسا دینے والی گرم ہواؤں نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔

 

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع نظام آباد کے منڈورا میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں منگل کو 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے،

 

خاص طور پر نظام آباد، عادل آباد اور کاماریڈی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔

 

خاص طور پر بزرگ افراد اور بچے لو لگنے (ہیٹ اسٹروک) کے خطرے سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کریں۔

 

ریاست بھر میں درج کیے گئے درجہ حرارت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

منڈورا (ضلع نظام آباد) — 46.0 ڈگری

بیلا (ضلع عادل آباد) — 45.9 ڈگری

نرمل رورل (ضلع نرمل) — 45.9 ڈگری

منتھنی (اکلاسپور، ضلع پداپلی) — 45.9 ڈگری

دھرم پوری (ضلع جگتیال) — 45.8 ڈگری

آصف آباد (ضلع کمرم بھیم) — 45.8 ڈگری

بھیمارم (ضلع منچریال) — 45.8 ڈگری

چیگورو مامیڈی (ضلع کریم نگر) — 45.6 ڈگری

دامرچرلہ(ضلع نلگنڈہ) — 45.6 ڈگری

رودرنگی (ضلع راجنا سِرسلہ) — 45.2 ڈگری

اکنّاپیٹ (ضلع سدی پیٹ) — 45.0 ڈگری

متعلقہ خبریں

Back to top button