مبارکباد
محمد رشید خان کی نمایاں خدمات پر یوم آزادی تقریب میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

نارائن پیٹ: 15 اگست (اردو لیکس) یوم آزادی تقریب کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع مستقر کے مختلف ضلعی عہدیداروں کو انکی نمایاں خدمات پر انہیں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر دفتر کے جونئیر اسسٹنٹ ( کمپیوٹر آپریٹر) محمد رشید خان کو یوم آزادی تقریب کے موقع پر نارائن پیٹ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں انکی نمایاں خدمات کے پیش نظر ریاستی پولیس ہاوس ہاوسنگ کارپوریشن کے چیئرمین گروناتھ ریڈی کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلکٹر سکتھا پٹنائک’ اڈیشنل کلکٹر میانک متل’ رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی’ ضلع ایس پی یوگیش گوتم’ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ایم اے رشید کے علاوہ دیگر موجود تھے۔