ملک میں سستا ہوگا سونا اور چاندی _ کسٹم ڈیوٹی 6 فیصد کردی گئی
نئی دہلی _ 23 جولائی ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے سونا ، چاندی اور دیگر دھاتوں پر عائد کئے جانے والے کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی ہے جس سے سونا اور چاندی سستا ہو جائے گا پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی کو 6 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر فینانس نے مزید بتایا کہ پلاٹینم پر کسٹم ڈیوٹی 6.4 فیصد کر دی گئی۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں سونے اور قیمتی دھات کے زیورات میں گھریلو ویلیو ایڈیشن کو بڑھانے کے لئے، سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی کو 6 فیصد اور پلاٹینم پر 6.4 فیصد کرنے کی تجویز کرتی ہوں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں قیمتی دھاتوں کی مانگ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی کو کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے اور شاید مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سونے اور چاندی پر موجودہ ڈیوٹی 15 فیصد ہے جس میں بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد اور زرعی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے طور پر 5 فیصد شامل ہے