تلنگانہ

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکہ۔سی‌سی ٹی وی فوٹیج وائرل

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ونستھلی پورم رعیتو بازار کے قریب بریڈ آملیٹ کی شاپ میں چہارشنبہ کی شام  گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑنے کے حادثہ کا ویڈیو آج وائرل ہوگیا۔

 

دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے اور آگ لگنے کے نتیجہ میں شاپ پوری طرح سے جل کر خاکستر ہو گئی تھی۔جس وقت گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ پڑا اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

 

مقام حادثہ کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے میں گیس سلنڈر دھماکے کے وقت کا منظر قید ہوگیا تھا جو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے دھماکہ کے ساتھ ہی کس طرح بھگدڑ مچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button