بزنس

پرانی پنشن اسکیم مستقبل میں ملک پر بھاری مالی بوجھ ڈالے گی : سابق گورنر آر بی آئی رگھورام راجن

RBI کے سابق گورنر رگھورام راجن نے چند  ریاستوں کی طرف سے پرانے پنشن سسٹم کو دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں ریاستوں کو تجویز دی ہے کہ وہ  پرانے پنشن اسکیم کے بجائے نئی  پنشن اسکیم جاری رکھیں ۔ راجن نے رائے دی کہ پرانی پنشن اسکیم مستقبل میں ملک پر بھاری مالی بوجھ ڈالے گی۔ ریاستوں کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی پنشن اسکیم تکنیکی اور قانونی طور پر ممکن نہیں۔ لہذا ریاستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوسرے طریقے تلاش کریں جو کم بوجھ والے ہوں۔

 

کانگریس کی زیر اقتدار ریاستوں راجستھان، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں پرانی پنشن اسکیم  کو بحال کیا گیا  ہے۔ پنجاب کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کی طرف جا رہا ہے۔ پرانی پنشن اسکیم کے تحت ریٹائرمنٹ کے وقت تنخواہ کا 50 فیصد پنشن کے طور پر دیا جاتا ہے۔ 2003 میں، این ڈی اے حکومت نے پرانی پنشن اسکیم کو ختم کرکے ایک نئی پنشن اسکیم متعارف کرائی۔ اس کے مطابق ملازم کو اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد پنشن فنڈ میں دینا ہوتا ہے جبکہ حکومت 14 فیصد حصہ دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button