ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے ایک اہم اطلاع

حیدرآباد _ 7 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے طلبہ کو ایک اہم اطلاع دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے ہال ٹکٹ تلنگانہ انٹر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہال ٹکٹ میں کسی بھی غلطی کو درست کریں۔ عہدیداروں نے واضح کیا کہ ہال ٹکٹ پر پرنسپل کے دستخط نہ ہونے پر بھی امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

ہال ٹکٹس کے لیے ویب سائٹ www.tsbie.cgg.gov.in ملاحظہ کریں ۔ انٹر فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 15 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button