ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر  کی حیثیت سے ایچ سدرشن راو نے جائزہ حاصل کرلیا

نارائن پیٹ یکم جولائی (اردو لیکس)نارائن پیٹ ضلع انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر  کی حیثیت سے آج پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج ماگنور جناب ایچ سدرشن راو نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ انچارج DIEO جناب ریاض حسین کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے باعث یہ عہدہ مخلوعہ تھا اور ضلع نارائن پیٹ کے سینئر پرنسپل ہونے کے باعث جناب سدرشن راو کو اس عہدے کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے

 

۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج مسٹر پی پرتاپ ریڈی کی زیر قیادت لیکچررس و غیر تدریسی عملہ نے شالپوشی و گلپوشی کرتےہوئے تہنیت پیش کی اور نئے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر DIEO عملہ شریمتی ملکارجن اماں ، ہرشا کے علاوہ لیکچررس جناب ایم اے رشید، چاند پاشاہ ، وینکٹ راملو ، رضا صدیقی ، نرسمہا ریڈی ، یاسمین عرفہ ، لائبریرین ہنمنتو ، وینوگوپال ریڈی ، سری کانت ودیگرگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button