ایجوکیشن

نیشنل اسکول کی سالانہ جلسہ گرائجویشن ڈے کی تقریب

کری م نگر 23 / اپریل۔شہر کریم نگر کا 46 سالہ قدیم اقلیتی تعلیمی ادارہ نیشنل اسکول کے سالانہ جلسہ گرائجویشن ڈے کی تقریب عظیم الشان طور پر نیشنل پیالیس کریم نگر میں منائ گئ اس موقع پر ڈپٹی میئر کریم نگر وائ سنیل راو ، سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع، کارپوریٹرس محسن محی الدین، شیخ یوسف، نمایندہ کارپوریٹر اکرام سکندر

 

نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ڈپٹی میئر وائ سنیل راو اور سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل اسکول تعلیمی خدمات کی زبردست ستائش کی اور کہا کہ یہ اسکول انتہائی کم فیس کے ساتھ طلباء کو تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے انہوں نے اس اسکول کے 46 سالہ سالانہ جلسہ اور گرائجویشن ڈے تقریب کے کامیاب انعقاد پر اس اسکول کے

 

اسٹاف اورکرسپانڈنٹ محمد سراج مسعود کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کے بانی محمد عبدالغنی صاحب مرحوم کی جانب سے اس اسکول کو قائم کرنے پر ان کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ پروگرام کا آغاز اسکول کی طالبہ قرمی کی تلاوت سے ہوا کرسپانڈنٹ محمد سراج مسعود نے اسکول کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ تعلیمی سال سے اسکول کے پری پرائمری کلاس کے طلباء وطالبات کے لئے ڈیجیٹل کلاسس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔

 

اسکول کے طلباء وطالبات نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا کرسپانڈنٹ محمد سراج مسعود نے تمام مہمانوں کی شال پوشی کی۔محمد رفیع ہیڈ ماسٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس تقریب میں سنیئر صحافی شفیق احمد اطہر ، سکریٹری ادارہ خادمان ملت کریم نگر شکیل احمد ، امتیاز الدین ، اساتذہ کے علاوہ اولیاء طلباء کی کثیر تعداد

 

موجود تھی بعد ازاں اسکول کے ہونہار طلباء میں مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button