جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

حیدرآباد: شہر کے گچی باولی علاقے میں واقع بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور پر آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے کی شناخت 35 سالہ چناکے طور پر کی گئی ہے

 

جو ضلع سری کاکولم سے تعلق رکھتا تھا اور پیشہ سے پینٹر تھا۔ وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے خاندانی تنازعات کے سبب اپنی بہن کے گھر میں مقیم تھا۔عینی شاہدین کے مطابق چنا نے اچانک فلائی اوور

 

سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد نے فوری طور پر اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گچی

 

باولی پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button