جرائم و حادثات

قتل کیس سے بچنے کے لئے ‘بابا’ بننے والا حیدراباد کا روپوش راؤڈی شیٹر گرفتار – سنگاریڈی کی درگاہ میں پکڑا گیا

حیدرآباد: قتل کے مقدمہ سے بچنے کے لئے بابا کا لبادہ اوڑھ کر درگاہ میں رہنے والے ایک راؤڈی شیٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد جاوید 2018 میں سیف آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک قتل کیس میں مطلوب تھا اور واردات کے بعد سے فرار چل رہا تھا۔

 

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اگست 2020 میں محمد جاوید کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ (NBW) جاری کیا تھا، تاہم وہ مسلسل پولیس کی گرفت سے باہر رہا۔

 

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ محمد جاوید سنگاریڈی ضلع کے چیریال میں ایک درگاہ پر بابا بن کر رہ رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی خیرت آباد زون ٹاسک فورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

 

گرفتاری کے بعد ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں اس کے گانجہ استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں گانجہ بھی برآمد کیا۔ بعد ازاں ٹاسک فورس پولیس نے محمد جاوید کو مزید کارروائی کے لئے سیف آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button