جرائم و حادثات

حیدرآباد کے سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے قتل کی سازش

حیدرآباد ۔ شہرِ حیدرآباد کے سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے قتل کی سازش‌کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بورا بنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

 

 

پولیس کے مطابق بورابنڈہ کے سواراج نگر سے تعلق رکھنے والے عمران نے اپنے بھائی فیاض کے ساتھ مل کر تقریباً ایک ماہ قبل بورابنڈہ کے رہنے والے مصباح سے رابطہ کیا تھا اور بابا فصیح الدین کو قتل کرنے کے لیے 20 سے 25 لاکھ روپے کی سپاری دینے کی پیشکش کی تھی۔

 

الزام ہے کہ اس منصوبے کی تیاری اور ضروری وسائل جمع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے پیشگی بھی دیے گئے تھے ملزمین مہلک ہتھیاروں سے لیس ہوکر سابق ڈپٹی میئر کی رہائش گاہ کے اطراف نظر رکھے ہوئے تھے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہے تھے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے ان الزامات کی تصدیق کرنے سازش کے اصل سرغنوں مالی مدد فراہم کرنے والوں اور دیگر ساتھیوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی اور ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

گواہوں کے بیانات اور قابل اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزمین کی شناخت کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس سلسلے میں ملزمین عمران خان، دیورا راجہ، فیاض خان،‌کاشف  شیخ نواز کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button