جرائم و حادثات

مکان کی تقسیم کے مسلہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھاوج پر کردیا چاقو سے حملہ – خاتون جاں بحق

میرٹھ 3 مئی : اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کنکرکھیڑا پولیس اسٹیشن  کے سادھو نگر کالونی میں مکان کی تقسیم کے مسلہ پر ایک  خاندانی جھگڑے کے بعد ایک شخص نے اپنی بھابھی کو چاقو  مار کر قتل کر دیا اور اپنے بھائی کو بھی شدید زخمی کر دیا۔

 

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آیوش وکرم سنگھ کے مطابق، ملزم اکرام الدین کا اپنے چھوٹے بھائی راج الدین سے  مکان کی تقسیم کے مسلہ پر جھگڑا ہو گیا، اس دوران اس نے راج الدین کی ٹانگ پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کی 40  بیوی سائنا کے سینے اور پیٹ میں بھی چاقو مارا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سائنا کو مردہ قرار دے دیا۔ راج الدین زیر علاج ہے۔ پولیس نے راج الدین کی شکایت پر اکرام الدین اور اس کی بیوی ناظمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ملزمین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button