اونچی آواز میں بات کرنے پر اعتراض کرنے والے شخص کا قتل۔ حیدرآباد میں واردات
حیدرآباد۔ حیدرآباد میں پان شاپ کے پاس معمولی بات پر ہوئے جھگڑے کے بعد ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ ایک شخص پان کی دکان کے مالک سے پان طلب کرتے ہوئے زور زور سے چیخ رہا تھا جس پر دوسرے شخص نے اس سے کہا کہ وہ چیخ کیوں رہا ہے
جس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے اعتراض کرنے والے شخص پر حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ یہ واقعہ کل رات حیدرآباد کے نریڈمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ونائک نگر چوراہے کے پاس پیر کی رات سات بجے 38 سالہ رامو جو حالت نشہ میں تھا وہ پان لینے کے لیے پان شاپ پہنچا، اس دوران شریکانت نامی شخص بھی وہاں آیا اور وہ پان طلب کرتے ہوئے زور زور سے چیخ رہا تھا، اس کے چیخنے پر رامو نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوں چیخ رہا ہے؟ جس پر سریکانت کو غصہ آگیا اور اس نے رامو پر حملہ کر دیا
نتیجہ میں رامو کی موت ہو گئی اور سریکانت وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔