سدی پیٹ ٹاون میں ہریش راؤ کے استعفی کے مطالبہ پر کانگریس کارکنوں کی ہنگامہ آرائی _ جواب میں بی آر ایس کارکنوں کا احتجاج

سدی پیٹ 17 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے سدی پیٹ میں بی ار ایس اور کانگریس پارٹی قائدین کی ہنگامہ آرائی سے ٹاون میں جمعہ کی رات سے شدید کشیدگی دیکھی جا رہی ہے جہاں کانگریس کے کارکنوں نے جمعہ کی رات ایم ایل اے کیمپ آفس میں زبردستی داخل ہو کر رکن اسمبلی ہریش راو سے استعفی کا مطالبہ کیا اور کیمپ آفس میں ہریش راو کے استعفی کا مطالبہ کرنے والے ہورڈنگ لگا دئے ۔جس کے خلاف بی آر ایس کارکنوں نے بھی احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں کانگریس پارٹی کی جانب رکن اسمبلی و سابقہ وزیر ہریش راو کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے بڑے اشتہارات آویزاں کیے گئے تھے اس پر اعتراض کرتے ہوئے بی ار ایس پارٹی کے قائدین نے اشتہارات کو تباہ کیا اسی تناظر میں کانگریس اور بی ار ایس پارٹی کے درمیان جم کے نعرے بازی ہوئ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے بی ار ایس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا اس دوران رات دیر گئے کانگریس پارٹی کے قائدین نے ایم ایل اے کیمپ آفس پر حملہ کرتے ہوئے کیمپ آفس کے فرنیچر کو تباہ کیا گیا اس پر رکن اسمبلی ہریش راو نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے غنڈوں کا آدھی رات کو سدی پیٹ ایم ایل اے کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ سے قانون کی خلاف ورزی اس طرح سے تالے توڑنا اور املاک کی توڑ پھوڑ نہ صرف غیر جمہوری عمل ہے بلکہ اس سے سنگین خدشات بھی پیدا ہوتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پولیس اس حوالے کو روکنے کے لیے مداخلت کرنے کے بجائے مجرموں کو تحفظ فراہم کیا اگر ایم ایل اے کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تو عام شہریوں کے حفاظت پر کیسے یقین ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں سرکاری املاک کی تباہی قطعی ناقابل قبول ہے تلنگانہ ڈی جی پی اس واقعہ کے خلاف فوری کارروائی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس طرح کی حرکتوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا واضح رہے کہ آج صبح سے بی ار ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں نے ایم ایل اے کیمپ آفس تا قدیم بس اسٹنڈ جلوس نکالا گیا جس میں کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور چیف منسٹر کا مجسمہ نظر آتش کیا گیا