جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ڈرگس کی فروخت۔پرانے شہر کی لڑکی گرفتار

حیدرآباد۔ نئے سال کے موقع پر ممبئی سے منشیات خرید کر حیدرآباد میں نوجوانوں کو فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

لڑکی کی شناخت 21 سالہ عائشہ فردوس کے طور پر کی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع سے یہ ٹاسک فورس اور چادر گھاٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ لڑکی ممبئی سے بذریعہ بس منشیات لے کر حیدرآباد پہنچ رہی ہے۔

 

پولیس کی خصوصی ٹیم نلگنڈہ چورا ہے کہ پاس پہنچ گئی۔ جیسے ہی ممبئی سے بس آئی منشیات خریدنے والے نوجوان بھی وہاں پہنچ گئے۔ وہ اور لڑکی آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ

 

پولیس نے لڑکی اور 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کے پاس سے 8 گرام ایم ڈی ایم اے میں نامی نشہ اور شئے ضبط کر لی گئی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی ان چار نوجوانوں کے لیے ممبئی سے منشیات لے کر حیدرآباد پہنچی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button