جرائم و حادثات

آسیب کا سایہ ہوجانے کا شبہ، شوہر اور سسرال والوں نے خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: آسیب کا سایہ ہونے کے شبہ میں ایک خاتون کو بری طرح سے زد وکوب کیا گیا جس کی نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

 

یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چوٹ اوپل منڈل کے ملکاپورم گاؤں میں پیش آیا۔پولیس سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ریاست راجستھان کے بارمیر ضلع کے سومیسرا نیا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ پرینکا مال اپنے شوہر پارس مال کے ساتھ روزگار کی غرض سے ملکاپورم گاؤں میں رہائش پذیر تھی۔

 

وہ وہاں ایک کرانہ کی دکان چلا کر گزر بسر کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق چہارشنبہ کی رات شوہر اور سسرال والوں کے حملہ کرنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے حیدرآباد کے ملک پیٹ یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ خاتون گزشتہ کچھ دنوں سے دماغی مرض کا شکار تھی اور عجیب و غریب پاگل پن کی حرکتیں کررہی تھی جس پر مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا کہ اسے آسیب کا سایہ ہوگیا ہے خاتون کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تو آسیب اسے چھوڑ دے گا اور خاتون بحال ہوجائے گی۔ یہ بات سن کر خاتون کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے

 

اسے بیلٹ اور لاٹھیوں سے پیٹا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس نےا س معاملہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button