جرائم و حادثات

جگتیال میں سینئر اسسٹنٹ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں واقع ٹریژری ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے سینئر اسسٹنٹ رگھو کو جمعہ کے روز اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے 7 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کے منظور شدہ بلز کی ادائیگی کے بدلے میں رگھو نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص نے رگھو کی ہراسانیوں سے تنگ آکر اے سی بی سے رجوع ہوا۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی حکام نے جال بچھایا اور رگھو کو رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button