پڑوسیوں میں جھگڑے کے بعد کشیدگی۔حیدرآباد کے اکبر باغ میں واقعہ۔ ڈی سی پی کا بیان

حیدرآباد: حیدرآباد کے ملک پیٹ اکبر باغ علاقہ میں اتور کے دن پڑوسیوں کے جھگڑے کے بعد ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے ساتھ پولیس کی بھاری جمیعت نے مقام واقعہ پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
ڈی سی پی کرن کھارے آئی پی ایس نے میڈیا کو بتایاکہ دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ان ونوں کے نام دھرمیندر اور عمو ہے۔ عمو کے گھر میں کپڑے سکھائے جارہے تھے کہ کپڑوں کا پانی دھرمیندر کے گھر میں گر رہا تھا
تو اس کی وجہ سے دونوں فیملی کے بیچ میں جھگڑا ہوا بعد ازاں رات میں بھی اسی مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑ ا ہوا۔ بعد ازاں یہاں کچھ لوگ جمع ہوگئے تھے اطلاع ملتے ہی پولیس یہاں پہنچ گئی ۔
ڈی سی پی نے کہا کہ حالات پر سکون ہیں لوگ افواہوں پر توجہہ نہ دیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے اور کہا کہ ان کے خلاف کیسس درج کئے جائیں گے۔
کل کے معاملہ میں پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔



