جرائم و حادثات

مشہور ٹی وی سیریل "کم کم بھاگیہ” کی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ممبئی: مقبول ٹی وی سیریل "کمکم بھاگیہ” کی نوجوان اداکارہ 22 سالہ سنچیتا اوگال نےخودکشی کر لی۔ قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اتوار کی شام ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

انھوں نے "کمکم بھاگیہ” اور واگلے کی دنیا جیسے مقبول ٹی وی سیریلس میں اداکاری کرکے شہرت حاصل کی تھی۔ انہیں حالیہ دنوں میں فلموں اور ٹیلی ویژن میں مسلسل نئے مواقع بھی مل رہے تھے۔ "کمکم بھاگیہ” میں انہوں نے "دیا

 

ٹنڈن” کا کردار ادا کیا تھا جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔ انہوں نے حال ہی میں چھاوا فلم میں بھی کام کیا تھا۔اتنی کم عمر میں اداکارہ کی اچانک موت نے مداحوں اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔پولیس کے

 

مطابق یہ واقعہ ممبئی کے نالاسوپارا ایسٹ علاقے کے آچولے ولیج میں واقع سائی سنتوشی بلڈنگ میں پیش آیا۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ونود نے بتایا کہ اتوار کی شام تقریباً 7 سے 7:30 بجے کے درمیان سنچیتا اپنے بیڈ روم میں

 

گئیں اور دروازہ اندر سے بند کر لیا۔ بعد ازاں انہوں نے کمرے میں موجود پنکھے سے ساڑی کا پھندا بنا کر خودکشی کر لی۔کافی دیر تک باہر نہ آنے پر اہل خانہ اور مقامی افراد نے دروازہ کھولا اور انہیں فوری طور پر وسئی-ویرار میونسپل

 

اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنچیتا اوگال کی خودکشی کی اصل وجہ

 

تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button