جرائم و حادثات

تلنگانہ کے گوداوری کھنی کی خاتون انجینئر کا بنگلورو میں قتل

تلنگانہ کے گوداوری کھنی کی خاتون انجینئر کا عاشق کے ہاتھوں بنگلورو میں قتل _ نعش گوداوری کھنی منتقل

تلنگانہ کے گوداوری کھنی کی خاتون انجینئر کا عاشق کے ہاتھوں بنگلورو میں قتل _ نعش گوداوری کھنی منتقل

کریم نگر _7 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق والی ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر کا بنگلورو میں قتل ہوگیا

 

۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے گوداوری کھنی سے تعلق رکھنے والی آکانکشا، بنگالورو میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی اس نے چند ماہ قبل حیدرآباد میں ملازمت کی تھی اس دوران خاتون نے  دہلی کے رہنے والے 27سالہ ارپیت کے  ساتھ مل کر ایک فلیٹ میں رھا کرتی تھی

حالیہ دنوں خاتون کا تبادلہ بنگلورو کی ایک کمپنی میں ہوا جہاں وہ بنگلورو کے جیون بیمہ نگر  علاقے میں مقیم تھی جس کی نعش کمرے میں فیان سے لٹکی پائی گئی ۔پولیس نے کہاکہ ملزم اور مقتولہ کی ملاقات چارسال پہلے ہوئی تھی۔اگرچہ کہ ان دونوں کے تعلقات بہتر نہیں تھے تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں تھے۔ارپیت آکانکشا کے اپارٹمنٹ میں عموما آیاکرتا تھا۔گذشتہ روز ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد برہمی کے عالم میں اس نے آکانکشا کا گلا گھونٹ دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔

اس معاملہ کو خودکشی ظاہر کرنے کے لئے نعش کو سیلنگ فیان سے لٹکانے کی کوشش کی تاہم اس میں اس کو ناکامی ہوئی۔بعد ازاں ملزم اپارٹمنٹ کے فرش پر نعش کو چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب رہا۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پرآیاجب لڑکی کی دیگر سہیلیاں اپارٹمنٹ واپس ہوئیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ کمرے میں لڑکی کے روم میٹ اس وقت موجود نہیں تھے ان کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔

 

اور گوداوری کھنی میں موجود خاتون کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی۔بتایا جاتا ہے کہ آکانکشا کے والد ایک بزنس مین ہیں اور ان کی آبائی ریاست راجستھان ہے وہ چند سالوں سے گوداوری کھنی میں مقیم ہیں نعش گوداوری کھنی منتقل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button