جرائم و حادثات

جوان بچوں اور شوہر کو چھوڑ کر 40 سالہ خاتون کی 25 سالہ نوجوان سے لو میارج اور پھر….

حیدرآباد: عام طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا پسند کی شادی کرنا ان دنوں عام بات ہوچکی ہے لیکن وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش) میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک 25 سالہ نوجوان نے 40 سالہ شادی شدہ خاتون سے عشق کیا شادی رچائی بعد ازاں ان دونوں نے خودکشی کر لی۔

 

وشاکھاپٹنم کی رہنے والی 40 سالہ پدما جو ایک شادی شدہ خاتون تھی اور اسے دو بچے بتائے گئے ہیں خاتون کا بڑا بیٹا میڈیکل ریپریزنٹیٹو ہے اور اس کی بیٹی ڈگری کی طالبہ ہے،

 

انسٹاگرام کے ذریعہ پدما کی دوستی سری کلا ہستی کے رہنے والے 25 سالہ سریش سے ہوئی۔سریش موبائل کی دکان میں ملازمت کرتا تھا، آن لائن دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی۔

 

پدما نے اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر سریش کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ اس کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کر کے اسے گھر واپس لایا لیکن پدما اپنے محبوب کے ساتھ رہنے کی ضد کررہی تھی۔ بالآخر نومبر 2023 میں ایک خط

 

لکھ کر وہ دوبارہ سریش کے پاس چلی گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ سریش کے ارکان خاندان نے اس رشتے کو قبول نہیں شادی کے بعد وہ دونوں ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔

 

اس دوران 22 مئی کو پدما نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ سریش نے اس واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور اگلے دن اس نے بھی خود زہریلی دوا پی کر جان دینے کی کوشش کی۔ جب گھر سے بدبو آنے لگی تو

 

مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو پدما کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی اور سریش نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں کل شا اس نے دم توڑ دیا۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ کھانے کے مسئلے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون نے خودکشی کرلی اور پھر سریش نے بھی زہر پی لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button