انٹرٹینمنٹ

تین گھنٹے کے آئی پی ایل فائنل میچ کے نتیجے کے لئے شائقین کو تین دن تک کرنا پڑا انتظار _ آخری دو گیندوں نے پلٹ دیا میچ ، ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 30 مئی ( اردولیکس ڈیسک) آئی پی ایل 2023 کے  فائنل میچ نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ شائقین تین گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ کے نتیجے کا تین دن انتظار کرتے رہے۔

 

آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی فائنل میچ ٹیسٹ میچ سے مشابہت کر گیا ۔ یہ شائقین کے لیے دن اور رات کا امتحان ثابت ہوا ۔ اتوار 28 مئی کو شام 7 بجے شروع ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر  ہوگئی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم تالاب میں تبدیل ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے ایک اوور بھی نہیں کرایا گیا۔ جس کے باعث امپائرز نے میچ کو ریزرو ڈے تک ملتوی کر دیا۔

 

چونکہ 28 مئی کو ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، شائقین کے درمیان ایک ہی بات چل رہی تھی کہ کیا یہ دوسرے بھی  دن منعقد ہوگا یا نہیں۔ کیا بارش پھر رکے گی فائنل میں کون جیتے گا؟ اگر دوبارہ بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟

 

۔ ان سب باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے میچ 29 مئی کی شام 7 بجے شروع ہوا۔  چنئی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا۔ گجرات کی اننگز آسانی سے چلی۔ اگرچہ وقتاً فوقتاً ہلکی بارش ہوتی رہی لیکن اس سے میچ کو روکنے کے لیے کافی بارش نہیں ہوئی۔ اس کے ساتھ گجرات ٹائٹنز نے مکمل طور پر 20 اوور کھیلے۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں سائی سدرشن، ساہا اور گل کی شاندار کارکردگی سے 4 وکٹوں پر 214 رنز بنائے۔

 

گجرات ٹائٹنز کی اننگز ختم ہونے کے بعد نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش شروع ہوگئی ۔ آئی پی ایل کے فائنل میں شدید بارش ہوئی۔ ایک بار پھر میچ 9:30 منٹ پر روک دیا گیا۔ رات   12 بجے کے قریب بارش رک گئی اس طرح منگل کو آئی پی ایل کا  فائنل میچ داخل ہوا. پھر بارش کچھ کم ہوئی۔ اس کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف نے کھیل کے لیے میدان تیار کیا۔ میچ رات  ٹھیک 12:10 پر دوبارہ شروع ہوا۔ تاہم بارش کے باعث کھیل کو 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔  چنئی نے  5 وکٹ پر 171 رنز بنائتے ہوئے مقررہ ہدف کو پار کرلیا اور پانچویں بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

آخری اوور میں چنئی کو جیتنے کے لیے 13 رنز درکار تھے ۔ اس مرحلے پر آخری اوور کرنے والے موہت شرما نے پہلی گیند پر کوئی رن نہیں دیا۔ اس کے بعد انہوں نے تین گیندوں پر تین رنز دیے۔ جس سے میچ میں مزید دلچسپی آگئی کیوں کہ  2 گیندوں میں 10 رنز بنانے تھے  جدیجا کریز پر تھے انہوں نے پانچویں گیند پر چھکا لگایا۔جس کے بعد گجرات ٹائٹنز میں پریشانی بڑھ گئی ۔ آخری گیند پر جدیجا نے گیند کو باؤنڈری پار کردیا ۔ جس کے نتیجے میں چنئی سوپر کنگز فاتح قرار دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button