اسپشل اسٹوری

شادی کے بعد گٹھکا کھاتی دلہن کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی:راجستھان کے باران ضلع میں 26 مئی کو  اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 2 ہزار 222 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کی یہ تقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کی گئی۔ اسی دوران اس اجتماعی شادی میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ وداعی کے وقت ایک دلہن اپنے سسرال جانے سے پہلے کچھ ایسا کرتی نظر آئی جسے دیکھ کر لوگ ہنسی نہ روک سکے۔ شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد سب گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

 

اسی دوران ایک دولہا بھی اپنی نئی دلہن کے ساتھ گھر جانے کی تیاری میں تھا۔ دولہا کھڑا فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اسی دوران دلہن نے گٹھکے کا پیکٹ نکالا اس میں زردہ ملا کر اپنے شوہر کے سامنے گٹکھا کھانے لگی۔ وہاں کھڑی کار میں بیٹھے ایک شخص نے دلہن کا گٹکھا کھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button