نیشنل

مہاراشٹر میں کانگریس کے واحد رکن پارلیمنٹ سریش دھنورکر چل بسے _ تین دن پہلے ہی والد کا ہوا تھا انتقال

ممبئی _ 30 مئی ( اردولیکس) مہاراشٹر کے واحد کانگریس رکن پارلیمنٹ سریش دھنورکر (47) کا انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار  تھے اور دہلی-این سی آر کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں علاج کے دوران منگل کی صبح آخری سانس لی۔ کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ نے اس کی تصدیق کی۔

 

انہیں گزشتہ ہفتے گردے کی پتھری کے علاج کے لیے ناگپور کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے نئی دہلی منتقل کر دیا گیا۔ تھوراٹ نے بتایا کہ علاج کے دوران ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور ان کی موت ہوگئی ۔ سریش دھنورکر چندر پور لوک سبھا حلقہ سے ایم پی ہیں۔ پہلے شیو سینا میں کام کر چکے ہیں۔ 2014 میں، وہ ورورا بھدراوتی اسمبلی حلقہ سے جیتے تھے۔ انہوں نے 2019 میں شیوسینا پارٹی چھوڑ دی اور لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس میں شامل ہو گئے۔

 

سریش اس وقت مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے واحد لوک سبھا ممبر ہیں۔ ان کی ایک بیوی اور دو بیٹے ہیں۔ ان کی بیوی پرتیبھا فی الحال ایم ایل اے ہیں۔ دھنورکر کی نعش کو منگل کی دوپہر ان کے آبائی گاؤں ورورا منتقل کیا گیا ۔

 

دریں اثنا، سریش دھنورکر کے والد نارائن دھنورکر (80) طویل علالت کے باعث ہفتہ کی شام ناگپور میں انتقال کر گئے۔ اس وقت ایم پی سریش اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کے والد آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکتے   سریش دھنورکر کی موت ان کے والد کی موت کے صرف تین دن بعد  ہوئی جس سے ان کے خاندان اور چندرپور حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button