انٹرٹینمنٹ

پاکستان کو شکست، ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا سونے کے تمغہ پر قبضہ؛ حسن نواز کی 96 رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی

ایشیائی کھیلوں کے مردوں کے کرکٹ مقابلے میں ہندوستان نے نئی تاریخ رقم کردی۔ سنسنی خیز فائنل میں دیرینہ حریف پاکستان کو شکست دے کر ہندوستان نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ شریئس ایئر کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دی۔

 

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں میں 61 رنز بنائے اور ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ آخری اوورز میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تلک ورما نے صرف 22 گیندوں میں 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔ شیوم دوبے نے 27، سنجو سیمسن نے 21 اور ایشان کشن نے 20 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرافات نے دو، دو جبکہ صائم ایوب اور ابرار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے مسلسل وکٹیں گنواتی رہی اور ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے اکیلے شاندار مزاحمت کی۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 96 رنز بنائے اور آخری دم تک ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کی، تاہم دیگر بلے بازوں سے خاطر خواہ تعاون نہ ملنے کے باعث ان کی محنت رائیگاں گئی۔

 

شاندار گیند بازی اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو قابو میں رکھتے ہوئے ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں یادگار کامیابی حاصل کی اور ملک کے لیے طلائی تمغہ جیت لیا۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button