انٹرٹینمنٹ

کمل ہاسن کی ” انڈین 2 ” ہوگی 12 جولائی کو ریلیز وی ایف ایکس سے بھر پور آفشیل ٹیزر ریلیز

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ 

1996ء کی بلیک پسٹر سوپر اسٹار کمل ہاسن کی فلم انڈین کا سیکوئیل انڈین 2 کا آفشیل ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جسے شائقین فلم میں خوب پسند کیا جا رہا ہے لائیکا پروڈکشن کے بیاٹر پر بنائی گئی ایس شنکر کے ڈٹرکشن میں بنی یہ فلم 12 جولائی کو تمل ، تلگو اور ہندی میں یکساں طور پر ورلڈ وائیڈ ریلیز کی جا رہی ہے 250 کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم میں کمل ہانس کے سینابتی کا رول کیا ہے جو ایک مجاہد آزادی ہے

 

جو پوری ذمہ داری سے رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے لڑتا ہے فلم کے دیگر اہم کرداروں میں سدھارتھ ، ایس جے سوریہ، راکل پریت سنگھ ، گلشن گروور وغیرہ شامل ہیں فلم کی سینما ٹو گرافی روی ورمن اور آر رتنا ویلو نے کی ہے جبکہ وی ایف ایکس کے سوپروائزر روی سرینواس موہن ہیں فلم کو سریکاپرساد نے ایڈٹ کیا ہے اس فلم پراجیکٹ کی شروعات کا 2017 میں اعلان کیا گیا تھا لیکن ایک حادثہ میں یونٹ کے کچھ ممبران کی موت اور کوویڈ کی وجہ فلم کو دو سال کی تاخیر سے آن بورڈ کیا گیا

 

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ چنائی ، راجندری ، پھوپال گوالیار، ترویتی ، وجئے واڑہ ، جوہانسبرگ اور تیوان میں کی گئی ۔ فلم کی فائنل لمبائی 6 گھنٹے ہو گئی تھی جس کی وجہ اسے دوحصوں میں تقسیم کرتے ہوئے انڈین 2″ اور ” انڈین 3″ کر دیا گیا ۔

 

تیسرا حصہ 2025 ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے 25چون کو افشیل ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم زیردست گرم ہو چکی ہے اب شائقین کو 12 جولائی کا اس کی ریلیز کا انتظار ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button