انٹرٹینمنٹ

شمس آباد ایرپورٹ پر ورلڈ باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا حکومت کی جانب سے شاندار استقبال

حیدرآباد _ یکم اپریل ( اردولیکس) ویمنس ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نکہت زرین کی  نئی دہلی سے آج صبح حیدرآباد واپس ہوگئیں۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے شمس آبادایرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیاگیا۔

 

کھلی جیپ میں وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑاور دیگر کے ساتھ ان کو لے جایاگیا۔وزیرموصوف نے ان کو تہنیت اورمبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سرینواس گوڑنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی دخترنے  چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے تعاون سے عالمی سطح پر شناخت بنائی ہے اور دنیا بھر میں ہندوستان کا نام اونچا کیا ہے۔تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے بعدکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔چیف منسٹر کھیل کی بہتر پالیسی تیار کررہے ہیں اور اکیڈیمیز کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے والی نکہت زرین کواکیڈیمی کے قیام کے لئے تعاون حکومت کی جانب سے کیاجائے گاکیونکہ عالمی سطح پر باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کئی باکسرس کو تیار کرنے کی طاقت نکہت میں ہے۔اسی لئے چیف منسٹر نے ان کے لئے ڈی ایس پی کی ملازمت کا اعلان کیا ہے

 

 

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے ہر بچہ کیلئے نکہت زرین مثال ہے۔نکہت نے ان کا استقبال کرنے کیلئے آنے والے سرینواس گوڑ اوردیگر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہیں کافی خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے ہمیشہ تعاون کرنے کرنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، رکن قانون ساز کونسل کویتا سے اظہار تشکر کیا۔ان کے تعاون کی وجہ سے ہی وہ دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرپائی ہیں۔ہندوستان اورتلنگانہ کیلئے کامیابی پر وہ کافی خوش ہیں۔اگر اسی طرح کا تعاون تمام کا رہا تو وہ اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button