جرائم و حادثات
لندن میں ملازمتوں کا جھانسہ۔ یو ٹیوبر نندنا کو شمس آباد ایرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

حیدرآباد: یوٹیوبر نندنا کو شمس آباد ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نندنا کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد پولیس نے اسے ایئرپورٹ پر اس کی شناخت کی۔
بعد ازاں پولیس نے اس کی اطلاع آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے ابراہیم پٹنم پولیس کو دی۔نندنا اور اس کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن میں ملازمتیں دلانے کا وعدہ کرکے کئی افراد سے بھاری رقم وصول کی۔
اس معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ابراہیم پٹنم پولیس نے تحقیقات شروع کردی تھیں۔نندنا کے خلاف درج مقدمات اور جاری کیے گئے لک آؤٹ نوٹس کی بنیاد پر پولیس مزید کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔



